حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شہر بروجرد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے فلسطینیوں کی حمایت میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب میں غزہ میں جاری اسرائیل اور امریکہ کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا: غاصب صہیونی امریکہ کے تعاون سے غزہ کے نہتے مظلوموں پر وحشیانہ جرائم روا رکھے ہوئے ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین سید علی حسینی نے کہا: فلسطینی مجاہدین نے طوفان الاقصی آپریشن کے ذریعہ غاصب صہیونی حکومت کی ہیبت کو خاک میں ملا دیا۔
انہوں نے کہا: مستقبل فلسطینی مسلمانوں کا ہے اور صہیونی حکومت بہت جلد نابود ہو جائے گی۔